• news

برطانوی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے‘ آج سرتاج عزیز کیساتھ مذاکرات کرینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ آج منگل کے روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے جبکہ وزیراعظم نوازشریف سے بھی انکی ملاقات طے ہے۔ ان مذاکرات کے دوران باہمی تعلقات‘ خطہ میں سلامتی کی صورتحال‘ بالخصوص افغانستان کے حالات اور افغان حکومت طالبان کے درمیان مذاکرات کے امکانات سمیت ایک وسیع ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن