• news
  • image

نیو کلیئر پاور پلانٹس کے تحفظ کےلئے وزارت سائنس 30کروڑ کی محتاج

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے ملک میں نیو کلیئر پاور پلانٹس کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے حکومت سے 29 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگ لئے۔
نیو کلیئر پاور پلانٹس بجلی کی پیداوار سمیت جن مقاصد کےلئے بھی استعمال ہو رہے ہیں انکی افادیت مسلمہ ہے۔ پاور پلانٹس کی اپ گریڈیشن معمول کا حصہ ہے۔ اس کیلئے نئے تقاضوں کیمطابق عملے کی تعداد میں اضافہ اور انکی تربیت بھی ناگزیر ہوتی ہے، پاور پلانٹس کی حفاظت بھی جدید تقاضوں کےمطابق یقینی بنائی جاتی ہے۔ ایسے معاملات میں بڑی پلاننگ ہونی چاہیے جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بہت سے اقدامات کر کے فنڈز مانگ رہی ہے، وزارت کم ازکم اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے محض تیس کروڑ روپے کی محتاج نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت اب فوری طور پر مطلوبہ رقم ادا کرے اور آئندہ یقینی بنائے کہ اپ گریڈیشن کیلئے وزارت کے پاس وسائل دستیاب ہوں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن