• news

شیخوپورہ: بچوں کی فیس مانگنے پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد، سر پھاڑ دیا

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) بچوں کی فیس مانگنے پر شوہر نے بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ڈنڈا مار کر سر پھاڑ دیا۔ خاتون فریاد لے کر تھانہ پہنچ گئی جہاں پولیس نے حقوق نسواں قانون کے مطابق ملزم شوہر کے خلاف کاروائی کی بجائے صلح کروادی۔ بتایا گیا ہے کہ طارق روڈ کی رہائشی نوشین اختر کی 8 سال قبل عمران سے شادی ہوئی جو عطائی ہے ان کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے، ملزم آئے روز اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی بچوں کیلئے فیس اور خرچہ مانگنے پر اس نے وحشیانہ انداز میں اپنی بیوی کو پیٹ ڈالا، سر پھوڑ کر اسے زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن پہنچی اور اپنے کمسن بچوں کو گود میں لیکر شوہر کے ظلم و ستم پر دہائیاں دیتی رہی اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ 8 سال قبل عمران سے محبت کی شادی کی جو شوہر آئے روز تشدد کرتا ہے حکومت پنجاب نے خواتین کے تحفظ کیلئے بل پاس کیا ہے تو وہ شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ شکایت لے کر تھانہ آئی ہے، خاتون نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کی داد رسی کیلئے کردار ادا کریں۔
بیوی تشدد

ای پیپر-دی نیشن