• news

پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون سے پاکستانی شوہر نے علیحدگی اختیار کرلی

لیہ (نوائے وقت رپورٹ) پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون سے پاکستانی شوہر نے علیحدگی اختیار کرلی۔ بھارتی خاتون مریم بی بی نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد منشا نے مریم بی بی کے بارے میں پولیس کو خود اطلاع دی، تاہم مریم بی بی نے طلاق کے بعد پناہ کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ تھانہ چوک اعظم نے مجسٹریٹ کو خاتون کے بے گھر ہونے کی اطلاع دی۔ علاقہ مجسٹریٹ نے مریم بی بی کو تین روز کیلئے دارالامان بھیج دیا ہے۔
شوہر/ انڈین خاتون

ای پیپر-دی نیشن