• news

سرائیکی زبان کے معروف لوک گلوکار نصیر مستانہ انتقال کرگئے آبائی شہر احمد پور شرقیہ میں سپردخاک

لاہور (کلچرل رپورٹر) سرائیکی زبان کے معروف لوک گلوکار نصیر مستانہ انتقال کرگئے، انہیں سینکڑوں سوگواروںکی موجودگی میں ان کے آبائی شہر احمد پورشرقیہ میں سپردخاک کر دیاگیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹے اورتین بیٹیاں شامل ہیں۔ نصیرمستانہ گلوکارجمیل پروانہ کے بڑے بھائی تھے ۔جمیل پروانہ اورنصیرمستانہ دونوں ملکرگاتے تھے ۔انہوں نے کیرئیرکاآغاز 1973ءمیں ریڈیو سے کیا تھا۔ گلوکار ثریا ملتانیکر، راحت ملتانیکر، شوکت علی، اللہ دتہ لونے والا، عارف لوہار، اکرم راہی ، بشریٰ صادق اور دیگر فنکاروں نے مر حوم کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔
نصیر مستانہ

ای پیپر-دی نیشن