الیکشن مہم میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، تحریک انصاف کے ایم پی اے گل صاحب خٹک کو شوکاز نوٹس، چترال کا پارٹی کوآرڈینیٹر برطرف
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف خیبر پی کے کے الیکشن کمشن نے ایم پی اے گل صاحب خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کمشن کے مطابق گل صاحب خٹک نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکرز کنونشن بھی کئے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف ضلع چترال کے کوآرڈینیٹر محمد قاسم کو پارٹی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق محمد قاسم نے صدارتی امیدوار کی مہم میں شریک ہو کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔
تحریک انصاف