”پٹھانکوٹ ائر بیس حملہ“ بھارتی پنجاب حکومت نے مودی سرکار کو آپریشن کے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کا بل دینے سے صاف انکار کر دیا
گورداسپور (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کی ریاستی حکومت نے پٹھانکوٹ ائربیس پر دہشت گردوں کے حملے سے نمٹنے کا خرچہ مودی سرکار کو ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے پٹھانکوٹ ائربیس پر 2 جنوری کو شروع ہونیوالے 6 دہشت گردوں کے حملے سے نمٹنے کیلئے فوجی اور نیم فوجی دستے پٹھانکوٹ بھجوائے یہ سینکڑوں اضافی فوجی 22 جنوری تک ائر بیس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تعینات رہے 6 دہشتگردوں کو چار روزہ آپریشن میں ہلاک کیا اس سارے آپریشن پر آنے والے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کے اخراجات کا بل بھارتی وزارت داخلہ نے گذشتہ روز پنجاب حکومت کو بھجوا دیا جس سے مالی بحرانوں میں گھری سکھ بیر سنگھ بادل سرکار بلبلا اٹھی اور بل ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا وزیراعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل نے چندی گڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی تنصیبات مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ کے کنٹرول میں آتی ہیں اور مرکز کو پٹھان کوٹ ائر بیس آپریشن کا خرچ برداشت کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ سکھ بیر سنگھ بادل کی جماعت اکالی تخت نے بی جی پی سے ملکر بھارتی پنجاب کے تخت پر قبضہ جما رکھا ہے۔
انکار