• news

چیئرمین نیب کا انکوائری مکمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے نیب نے زیرالتواء92 فیصد مقدمات کو نمٹا دیا ہے جبکہ باقی ماندہ کیسز کو تیز رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے۔ 1100 سے زائد کیسز کئی سالوں سے زیرالتواءپڑے ہوئے تھے جن میں سے چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کی ہدایت پر تیز رفتاری سے نمٹایا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے زیرالتواءمقدمات کی ماہ رواں کے اواخر تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف واضح ثبوتوں پر مقدمات چلائے جائیں اور کسی افسر یا سرمایہ کار کو ہراساں نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اہم سیاسی شخصیات‘ بیوروکریٹس کے خلاف مقدمات کو ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ٹھوس وجوہات کی بناءپر انکوائری مکمل نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر ہی انکوائری مکمل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔
نیب/ مقدمات

ای پیپر-دی نیشن