• news

شیخوپورہ : طلبا کو غیر اخلاقی حرکتوں کی ترغیب انکوائری کمیٹی نے ہیڈماسٹر، ٹیچر اور سکیورٹی گارڈ کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈیرہ خورشید میں کمسن طلباءکو غیراخلاقی حرکتوں کی ترغیب دینے کے واقعہ میں ڈی او سی پر مشتمل تین رکنی انکوائری ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سکول ہیڈ ماسٹر محمد رمضان گجر، ٹیچر طارق محمود اور سکیورٹی گارڈ ارشد علی کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے جبکہ بچوں سے غیراخلاقی حرکتوں میں ملوث ٹیچر طارق محمود کو معطل کردیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں ٹیم نے سکول میں گروپ بندی اور بد انتظامی کا ذمہ دار ہیڈماسٹر محمد رمضان گجر کو قرار دیا ہے اور انہیں آئندہ کسی بھی ادارہ کی انتظامی ذمہ داری دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ای ڈی او ایجوکیشن عبدالمتین نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم کمسن طلباءکے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور اسکی ترغیب دینے کے الزامات کا ذمہ دار ٹیچر اور انتظامیہ کیخلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کا ذکر گول کردیا گیا اور اس پر بڑی مبہم رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
کارروائی/ سفارش

ای پیپر-دی نیشن