امریکہ اور افغان حکومت نے طالبان سے امن مذاکرات میں شمولیت کا پھر مطالبہ کر دیا
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت اور امریکہ نے طالبان سے امن مذاکرات میں شمولیت کا دوبارہ مطالبہ کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے طالبان دہشت گرد نیٹ ورک سے الگ ہوکر ہمارے ساتھ آجائیں۔ طالبان اپنی افغان شناخت سے انکار کرتے ہیں تو اسکا اقرار کریں۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے طالبان کو امن مذاکرات میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ طالبان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔