”1 لاکھ روپے دو بیوی لے جا¶“ قرضوں میں جکڑے بھارتی شخص نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیدیا
اندور (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر اندور میں 30 سالہ نوجوان نے قرضوں سے تنگ آکر بیوی کو فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اشتہار دیدیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر دلیپ مالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم دلیپ مالی فرار ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر نکھٹو ہے اور اب تک مختلف لوگوں سے ہزاروں روپے قرض لے چکا ہے ایک روز قبل اس نے فیس بک پر مجھے فروخت کرنے کا اشتہار دیدیا جس میں میری تصویر اور فون نمبر بھی درج تھا اس اشتہار کے بعد مبینہ خریداروں نے فون کر کر کے اس کا جینا حرام کر دیا۔
بیوی لے جا¶