• news

سندھ میں قدرتی وسائل کی تلاش: پاکستان ،کویت میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط شاہد خاقان عباسی کی ملاقاتیں

کوےت سٹی(نمائندہ خصوصی) پاکستان وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور کوےت کی کویت پٹرولیم کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر پاکستان کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور کوےت کے وزیرپٹرولیم اور قائم مقام چیئرمین کے پی سی انس الصالح نے دستخط کئے۔ کے پی سی کے سی ای او ناظر الدیسانی ،پاکستان سے پی ٹی ایل کے ایم ڈی ، پی ایس او کے ایم ڈی،بھی موجود تھے ۔ایم اویو کے تحت کوےت کی فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان کے علاقہ سندھ میںپٹرول اور قدرتی وسائل تلاش کرنے میں مدد فراہم کریگی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہاہے اوربیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان میں بڑھ رہی ہے ۔قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے امیر کوےت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ، ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح اور وزیراعظم کوےت شیخ جابرالمبارک الصباح سے بھی ملاقاتیں کی۔اور دوطرفہ تعلقات کے باہمی امور پر بات چیت ہوئی پاکستان سفارت خانہ کوےت کے ہیڈ آف دی مشن قاسم محی الدین نے معاونت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن