چھتیس گڑھ: چرچ پر حملے، توڑپھوڑ کے واقعہ میں ملوث 9 جنونی ہندو گرفتار
رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں جنونی ہندوﺅں کے گزشتہ روز چرچ پر حملے‘ عبادات میں مصروف مسیحی افراد کو زخمی، سامان کی توڑپھوڑ کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنکا تعلق بجرنگ دل اور آر ایس ایس سے بتایا جا رہا ہے۔
ضلع پولیس چیف بدری نرائن نے اے ایف پی کو بتایا کہ پکڑے گئے عناصر سے تفتیش جاری ہے۔ چرچ پر حملہ علاقے میں یہ افواہ پھیلائے جانے کے بعد ہوا کہ وہاں چند مقامی افراد کو مذہب تبدیل کرکے عیسائی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی ملوث شخص کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
چھتیس گڑھ چرچ