• news

پی آئی اے نجکاری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل کیا جائے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل کیا جائے، نواز شریف فیڈریشن کو سپورٹ کریں، فیڈریشن میں ٹکرائو کا سبب نہ بنیں۔ مشترکہ اجلاس میں سینٹ کی رائے بلڈوز کی گئی تو فیڈریشن کیلئے اچھا پیغام نہیں ہوگا۔ بہت سی جماعتوں سے اس سلسلے میں رابطے ہوئے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر تو ڈکٹیٹر فیصلے کرتے ہیں۔ دریں اثناء قائم مقام صدر رضا ربانی سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے پیپلز پارٹی کی قومی سلامتی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی، سینٹ کے مشترکہ اجلاس، نیب کی کارروائیاں، حکومت کا نیب سے متعلق ممکنہ بل اور اس پر پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن