شہباز تاثیر نے بازیابی کے وقت گرے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، شیو اور بال بڑھے ہوئے تھے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہباز تاثیر نے بازیابی کے وقت گرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ شہباز تاثیر کی شیو اور بال بڑھے ہوئے تھے۔ شہباز تاثیر کا جسمانی اور نفسیاتی معائنہ کرایا گیا۔ شہباز تاثیر جسمانی اور نفسیاتی طورپر بہتر ہیں۔ ان سے اغوا کاروں سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں شہباز بظاہر تندرست ہیں۔