• news

بین الصوبائی گیمز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پہلی قائداعظم بین الصوبائی گیمز 2015-16ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ گیمز 4 سے 7 اپریل 2016ء تک ہونگی۔ مقابلوں میں اتھلیٹکس (مرد و خواتین)، باکسنگ (مرد)، جوڈو (مرد و خواتین) کراٹے (مرد و خواتین) تائکوانڈو (مرد و خواتین) ریسلنگ (مرد)، ٹینس (مرد و خواتین)، بیڈمنٹن (مرد و خواتین) سکوائش (مرد و خواتین) ٹیبل ٹینس (مرد و خواتین) اور تین ٹیم مقابلوں میں فٹبال (مرد و خواتین) ہاکی (مرد و خواتین) والی بال (مر د وخواتین) کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن