بھارتی الزام جھوٹا ثابت‘ پاکستانی فورسز کو آر ایس پورہ سیکٹر میں تلاش کے باوجود کوئی سرنگ نہ ملی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بی ایس ایف کی طرف سے بارڈر پر خفیہ سرنگ کے دعوے کے معاملے پر پاکستانی فورسز نے اپنی سائیڈ کا سارا علاقہ چھان مارا لیکن انہیں کوئی سرنگ نہ ملی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے آر ایس پورہ سیکٹر میں 30 میٹر طویل خفیہ سرنگ کا الزام لگایا تھا۔ بھارت کے ماضی میں بھی چار بار الزامات غلط ثابت ہوچکے ہیں‘ سرنگ بھارتی علاقے سے شروع اور وہیں ختم ہوجاتی ہے۔ بی ایس ایف نے سرنگ سے متعلق مشترکہ تحقیقات کا نہیں کہا۔