قانون سب سے کے لئے برابر ہے نہ مشرف غداری کیس میں عدالت پیش ہوتے ہیں: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائم مقام صدر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون سب کیلئے یکساں نہیں ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کہا کہ آرٹیکل 6 کا کیس چل رہا ہے اور پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیتے ہیں۔ آرٹیکل 6 کے کیس میں عدالت انہیں اپنے سامنے پیش نہیں کر پا رہی ہے۔ اکبر بگٹی کیس میں شیرپائو کو ہر پیشی پر طلب کیا گیا ہے۔ اکبر بگٹی کیس کا مرکزی ملزم ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا اور بری ہو گیا۔ امیر اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہے اور غریب کیلئے الگ۔ پاکستان میں سول حکومتیں آ بھی جائیں تو وہ قید رہتی ہیں۔ سوچی سمجھی مہم کے تحت سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو نااہل کہہ کر پیش کیا گیا ہے۔