• news

الطاف کے شدید بیمار ہونے کی فواہیں قائد بالکل ٹھیک ہیں، ندیم نصرت

لندن (نیٹ نیوز + صباح نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے شدید بیمار ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کے قائد کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں سراسر جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بالکل ٹھیک ہیں اور وہ پہلے کی طرح بدستور اپنے روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، ان کی علالت کی افواہیں ایک منظم سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں جس کا مقصد تحریک کے کارکنوں اور عوام کی صفوں میں مایوسی اور انتشار پیدا کرنا ہے۔ ندیم نصرت نے کارکنوں سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پرکان نہ دھریں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن