• news

زیکا وائرس والا مچھر پاکستان پہنچ گیا، عالمی ادارے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) صحت عامہ اور وبائوں سے متعلق شعور اجاگر کرنیوالے عالمی ادارے گلوبل آئوٹ بریک الرٹ اینڈ ریسپونس نیٹ ورک ’’گوران‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیکا وائرس والے مچھر پاکستان میں پہنچ چکے ہیں اور یہاں پائے گئے ہیں گوران کے اس انکشاف کے بعد پاکستان میں محکمہ صحت کے حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ زیکا وائرس حاملہ خواتین پر خصوصاً حملہ کرتا ہے جس سے ان کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے برازیل میں ایسے ہزاروں کیس سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن