• news

پاکستان کو ایف 16 کی فروخت روکے جانے کا امکان نہیں: امریکی سینیٹربن کارڈن

واشنگٹن (رائٹرز) ڈیموکریٹ کے امریکی سینیٹر بن کارڈن نے کہا ہے کہ توقع نہیں سینٹ میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی روکی جا سکتی ہے تاہم یہاں بحث جاری ہے کہ امریکی شہریوں کے ٹیکس کے فنڈز سے پاکستان کیلئے یہ طیارے خریدے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ چند روز قبل امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ری پبلکن کے سینیٹر رینڈپال کی قرارداد کی مخالفت کی تھی اور توقع ہے یہ اب ناکام ہو گی۔ کارڈن نے کہا امریکی ارکان کانگرس کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگی عزم اور افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے تعاون پر پاکستان کے بارے خدشات ہیں لیکن ایف 16 طیاروں کی فروخت کی حمایت کرتے ہیں۔ کارڈن نے مزید کہا کہ یہ چیز متنازعہ نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ائرفورس کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن