• news

اپنی وکٹ پر لوگوں کو میچ کھلائینگے، الزامات آنی جانی چیز ہے، فیصلہ عوام کی عدالت کریگی: فاروق ستار

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ الزامات آنی جانی چیز ہے، ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اپنی وکٹ پر لوگوں کو میچ کھلائیں گے۔ فاروق ستار نے جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مہم کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں اور شہر کا کچرا صاف کریں گے۔ عالمگیرکی مہم کو ویلکم کہتے ہیں وہ چاہیںتو ہماری صفائی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ الزامات آنی جانی چیز ہے عوام کی عدالت فیصلہ کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن