• news

پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے کنڑ میں داخل ہوکر بمباری کی،افغان حکام کا الزام

کابل (آئی این پی) افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے 2کلومیٹر افغان سرحدی حدود کے اندر داخل ہوکرصوبہ کنڑ کے علاقوں میں بمباری کی۔ افغان میڈیاکے مطابق مقامی حکام نے دعویٰ کیا پاکستانی ہیلی کاپٹر کنڑ کے اندر 2 کلومیٹر داخل ہوئے اورضلع دانگام کے علاقے میں بمباری کی۔ ضلع دانگا م کے گورنر عنایت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران سرحد پار سے 100سے زائد گولے فائر کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن