• news

کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے : امداد حیدر شاہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور ان کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف کھیل اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عجمان اوول کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمانانِ خصوصی سید امداد حیدر شاہ کوآڈینیٹر فوڈ منسٹر پنجاب بلال یٰسین اور حاجی ایم عاشق نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک وملت کا سرمایہ ہیں اور انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنانے کیلئے سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن