• news

بھارت کیلئے ایک اور جھٹکا‘ملازمین کا احتجاج‘پانی کی فراہمی بند‘فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کا میدان خشک ہونے لگا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاج ‘پانی کی فراہمی معطل کردی ‘فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں چار د ن سے پانی کی قلت پڑگئی۔ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی تنخواہوں میں اضافے اور بونس کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو سٹیڈیم کے گرائونڈ کا پانی بالکل بند کرکے خشک کردینگے۔گرائونڈ میں پہلے ہی پانی کی قلت کی وجہ سے گھاس خشک ہورہی ہے۔احتجاج ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب ٹی ٹونٹی ورلڈ کے میچ ہونے میں چند دن باقی ہیں ۔اعلیٰ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پالیا جائے گا اور آج سے ملازمیں احتجاج ختم کردینگے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی بات نہیں ہوگی۔ملازمین کو چودہ ہزار روپے کے بونس کی پیشکش کی تھی جسے ٹھکرا دیا گیا ہے۔نائب صدر فیروز شاہ کوٹلہ چیتن چوہان کے مطابق ملازمین بلیک میل کر رہے ہیں ‘ مطالبات منظور نہیں کرسکتے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کو طلب کرلیاہے اور انہوں نے کام بھی شروع کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن