پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں ٹی وی ‘تھیٹر نے ترقی کی ہے:خوشبو
لاہور(آئی این پی) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔ میں نے فلم ، ٹی وی اور سٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا سٹیج ڈراموں میں کام کر کے آیا ہے کیونکہ سٹیج پر لائیو پر فارمنس ہوتی ہے‘ سٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہئے لیکن وہ فحش رقص کے خلاف ہیں۔