• news

اسلام آباد: ایجنٹ مافیا نے پاسپورٹ کیلئے بنک میں فیس جمع کرانے کے بہانے شہریوں کی رقم لیکر غائب ہونے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں پاسپورٹ آفس ایجنٹ مافیا نے پاسپورٹ کیلئے بنک میں فیس جمع کرانے کے نام پر شہریوں کی رقم لیکر غائب ہونے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ پولیس بھی کارروائی نہیں کرتی۔ ایجنٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنیوالے سادہ لوح افراد کو دفتر کے باہر ہی گھیر لیتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ بنک کے باہر لمبی قطار لگی ہے فیس جمع کرانے کے لئے صرف 50 روپے لیں گے جس پر بعض شہری پاسپورٹ فیس ایجنٹ کو دیتے ہیں جو رقم لیکر غائب ہو جاتے ہیں۔ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر پولیس چند ایجنٹوں کو گرفتار کر لیتی ہے پھر خاموشی اختیا کر لی جاتی ہے جبکہ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں سے رقم ہتھیانے پر ایجنٹوں کیخلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔
ایجنٹ مافیا

ای پیپر-دی نیشن