• news

ٹوبہ: قتل کے ایک مجرم کو پھانسی، جہلم میں ساس سسر کے قاتل کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

ٹوبہ ٹےک سنگھ +پیر محل+ جہلم (نامہ نگاران) ڈسٹرکٹ جےل ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں قتل کے مجرم طارق محمود کو 16سال بعد پھانسی دیدی گئی۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 323گ ب کے طارق محمود نے 2اگست 1999ءکو اپنے ہی گاﺅں کے ممتاز عالم کو فائرنگ کرکے قتل کردےا تھا۔ گزشتہ روز طارق محمود کے ساتھ اس کے رشتہ داروں اور عزےزو اقارب کی آخری ملاقات کروائی گئی۔ پھانسی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔دوسری طرف جہلم میں ساس، سسر کے قاتل کو آج ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دی جائیگی۔ مجرم فرمان علی نے 21 فروری 2002ءکو اپنی ساس سکینہ بی بی اور سسر کمال شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
پھانسی

ای پیپر-دی نیشن