• news

کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے وکلا کو مزید دلائل کیلئے طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرخیز ترین صوبہ ہے ملک میں وافر پانی موجود ہونے کے باوجود حکومت ہائیڈرو انرجی کے منصوبے بنانے کی بجائے کوئلے سے چلنے والے منصوبے لگا کر زرعی اراضی کو تباہ کر رہی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل میں ماحولیاتی قوانین کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

بحث طلبی

ای پیپر-دی نیشن