پٹھانکوٹ واقعہ پر پاکستان کی کارروائی اچھا اقدام ہے: جاید جبار
نئی دہلی (صباح نیوز) سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعہ پر پاکستان کی فوری کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اچھا اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں تیسرے ”انڈیا پاکستان لیجسلیٹرز اینڈ پبلک آفیشل ڈائیلاگ“ سے خطاب کے دوران کیا۔ جاوید جبار نے پاکستان کی جانب سے ریاست گجرات میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی بروقت معلومات فراہم کرنے کو بھی سراہا۔ انڈیا پاکستان لیجسلیٹرز اینڈ پبلک آفیشل ڈائیلاگ، میں پاکستان کا 19 رکنی وفد شرکت کر رہا ہے۔
جاوید جبار