• news

مصطفی کمال کے الزامات پر جوڈیشل کمشن بنانے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے مصطفی کمال کے الزامات کی حقیقت کو منظر عام پر لانے اور جوڈیشل کمشن کے قیام کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔ سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف پارٹی کے باغی ہونے والے رہنمائوں نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے ہیں لہذا حقائق پہنچنے کے لئے جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن