• news

سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست بحال کر نے کی اپیل خا رج کر دی

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج ہونے پر بحالی کیلئے دی گئی درخواست بھی خارج کردی اس دوران تین رکنی بینچ کے سربراہ انور ظہیر جمالی اور درخواست گزار ریاض حنیف راہی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں درخواست گزار نے بتایا کہ جب وہ اپنے مقدمے کی پیروی کیلئے آئے تو پتہ چلا کہ بینچ تو اٹھ کر چلا بھی گیا ہے اور میری درخواست عدم پیروی کے باعث خارج بھی کردی گئی اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا عدالت آپ کا انتظار کرتی کہ جناب ریاض حنیف راہی صاحب آئیں اور ہم مقدمے کی سماعت کریں بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن