• news

امریکی ریاست پنسلوانیا میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘ 4 خواتین سمیت 5 ہلاک

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست پنسلوانیا میں 2 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 5افرادہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ میں دو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 5افراد موقع پر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں تقریب ہو رہی تھی کہ نشے میں دھت افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر چار خواتین سمیت بچہ موقع پر ہی مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن