علی گیلانی کو دل کی تکلیف‘ ہسپتال داخل پاکستانی ہائی کمشنر نے خیریت دریافت کی‘ جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں: وزیراعظم کا پیغام
سرینگر+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کی تکلیف ہو گئی۔ نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے گیلانی کی خیریت دریافت کی۔ گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے کہا انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا سید علی گیلانی کی قیادت جموں کشمیر کے عوام کیلئے آزادی کی امید ہے۔ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی اور صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سید گیلانی کی صحت بہتر ہے۔