• news

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اوگرا، وزارت پٹرولیم سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو 16 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن