• news

جنوبی وزیرستان: فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسر سمیت 9 اہلکار اغوا: قلات میں جھڑپ‘ ایک دہشت گرد ہلاک

وانا+ کوئٹہ (آن لائن+ نوائے و قت رپورٹ+ اے ایف پی) جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 9اہلکار اغواء کر لئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل ٹوٹی کھولا میں فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اس وقت اغواء کئے گئے جب وہ وانا سے زرمیلان جارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کسی گروپ نے تاحال اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد قلات اور گردونواح میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ای پیپر-دی نیشن