خورشید شاہ اور دیگر پی پی رہنمائوں کی گھر جا کر حبیب الرحمان مانی کے بھائی کی وفات پر تعزیت
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و چیف سیکورٹی گارڈ پنجاب حبیب الرحمان مانی پہلوان کے بھائی مولوی عبدالرحمن ہر کولیس کی وفات پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ ، سابق سینٹر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ، سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی، چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ، تسنم قریشی ، بلاول ہائوس لاہور کے کوارڈینٹر اورنگزیب برکی، نوید چوہدری ، میاں مصباح الرحمن، حاجی عزیز الرحمن چن، پیر ناظم حسین شاہ ، چوہدری منور انجم، جاوید اختر ، ملک سہیل، میاں ایوب، تنویر اشرف کائرہ، میاں عبدالوحید، محمد سلیم مغل، نصیر احمد، خالد بٹ ، ریاض احمد شیخ ، سردار سرفراز زاہد، عامر حسین، افتخار شاہد، عارف خان ، اشرف بھٹی اور میاں منظور مانیکاء سمیت دیگر پارٹی رہنماء انکے گھر گئے اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔