مال روڈ جلسے جلوسوں، مظاہروں پر پابندی یقینی بنائی جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں اور مظاہروں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔ مال روڈ، ہال روڈ اور گردونواح کی متصل مارکیٹوں کے تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے سارا دبائو شہر کی دوسری سڑکوں پر پڑتا ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اور چاروں طرف ایمبولینسوں کی چیخ و پکار سے مظاہرین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا مال روڈ پر دفعہ 144 پر فوری پابندی لگا کر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔