• news

حکومت عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے: خواجہ عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے، ہم نجی شعبوں کے تعاون سے بھی عام آدمی کو ریلیف دلوائیں گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دفتر میں ن لیگ کے زیر اہتمام پروفیشنل ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید زوار شاہ، خواجہ سجاد، راحت عزیز، کامران شیخ، وحید اقبال، آپا نزہت، طارق طافو، ڈولی خان دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن