• news

پرویز مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ دوران سماعت سابق صدر کے وکلانے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست دائر کی۔ وکلاء کی جانب سے عدالت میں پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ سرکاری وکیل نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے۔ تاہم عدالت نے میڈیکل رپورٹ تصدیق کے لیے ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو بھجواتے ہوئے پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی۔ عدالت نے ایس ایچ کو آئندہ سماعت پر رپورٹ کی تصدیق کرکے عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ بعدازاں کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن