• news

احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رکھا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین نیب

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رکھا جائے گا نیب میں جاری کیسوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیب امتیاز تاجور نے نیب لاہور آفس کا دورہ بھی کیا اس موقع ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) سید برہان اور دیگر افسر موجود تھے ڈپٹی چیئرمین نیب کو اہم کیسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کئے جانے والے اہم آپریشنز کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن