پاکستانی طالبان کی بڑی تعداد شوال سے بھاگ کر افغانستان چلی گئی
اسلام آباد ( نیشن رپورٹ) گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شمالی وزیرستان سے پاکستانی طالبان کی بڑی تعداد فرار ہوکر افغانستان چلی گئی۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے عناصر شوال میں فورسز کی فیصلہ کن کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی بھاگ کر افغانستان چلے گئے، انکی تعداد کتنی تھی یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق شوال میں فورسز کی فیصلہ کن کارروائی کے دوران متعدد طالبان دہشت گرد اور انکے کمانڈر مارے گئے۔ واضح رہے پاکستان سے بھاگ کر افغانستان جانیوالے ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ بھی 2009ء سے افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چلا رہے ہیں۔ پاکستانی وقتاً فوقتاً افغانستان کیساتھ معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔