گلگت: کھدائی کے دوران دو ہزار سال پرانے نوادرات اور زیور دریافت
گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان کی حسین ترین اور سیاحوں کی جنت وادی نلتر میں اربوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات دریافت‘ نوادرات دو ہزارسال سے بھی پرانے بدھ مت دور کے ہیں جوکہ پرانی قبروں سے نکلے ہیں۔ ان نوادرات میں سونے کے زیورات‘ قیمتی پتھروں سے تراشی ہوئی مورتیاں اور سلمانی منکے شامل ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ نلتر یاتین میں موجود ایک ٹیلے پر مکان بنانے کیلئے کھدائی جاری تھی۔ اسی دوران قبروں کے آثار نظر آئے۔ مزید کھدائی کرنے پر انسانی ہڈیاں اور کھوپڑیاں بھی نکل آئے جن کے ساتھ انتہائی قیمتی نوادرات بھی تھے۔ اہل علاقہ نے دونوں ہاتھوں سے ان کو سمیٹا۔