• news

لاہور: شہری لاکھوں کے مال سے محروم‘ گوجرانوالہ: رکشہ ڈرائیور مزاحمت پر زخمی

لا ہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ما ڈل ٹائون اے بلاک میں سلمان کے گھر سے 50لاکھ کی نقدی،طلائی زیورت اور دیگر سامان چوری ہوگیا ہے۔ڈاکوؤں نے اکبری گیٹ میں شفیق اور ریاض سے چار لاکھ ،اقبال ٹائون میںعاشق اور اس کی فیملی سے تین لاکھ روپے ‘ طلائی زیورات اورموبائل فون، شالیمار میں شہزاد سے 2لاکھ 76ہزارروپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں اشرف سے 2لاکھ 18ہزارروپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں سرفراز کی دکان سے ایک لاکھ 20ہزاراور موبائل فون،فیصل ٹائون میں عابد کی دکان سے 58ہزار اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں وقاص سے 75ہزاراور موبائل فون،نواں کوٹ میں عارف کی دکان سے 52ہزاراور موبائل فون،شادمان میں روحان سے 50ہزاراور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں عقیل سے 36ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں نصراللہ کی دکان سے 20ہزار اور موبائل فون ،گوالمنڈی میں عاطف،لٹن روڈ میں طاہر ، ساندہ میں عاصم،نواب ٹائون میں مبین سے مو ٹرسائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے مزنگ سے صابر،شالیمار میں ارشاد،وحدت کالونی میں ندیم،چوہنگ میں سے عاقل کی گاڑیاں جبکہ شادباغ میں سے عدنان،یکی گیٹ میںاشرف،مغلپو رہ میں شبیر،پرانی انارکلی میں احمد ،گڑھی شاہو میں عدنان،نواں کوٹ میں نوازش،شمالی چھائونی میں اسلام،مناواں میں عمران،فیکٹری ایریا میں عمر،جوہرٹائون میں امین،گرین ٹائون میں ریاست ،سمن آباد میں سعید،وحدت کالونی میں ندیم ،ڈیفنس بی میں احمد،نصیر آباد میں یونس،کوٹ لکھپت میں صغیر، کاہنہ میں سے ذوالفقار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے علاقہ باغبانپورہ کا رکشہ ڈرائیور ذیشان الحق رکشے پر سواریاں چھوڑنے نوشہرہ ورکاں کے علاقہ اڑتالی ورکاں گیا ہوا تھا۔ تین ڈاکوئوں نے راستے میں روک کر اس سے نقدی‘ موبائل چھین لیا۔ اس دوران رکشہ چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا دیکر ویرانے میں پھینک دیا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کئی گھنٹے بعد گائوں کے لوگوں نے ویرانے میں پڑے نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن