• news

جاپان: سونامی اور زلزلے کی پانچویں برسی مختلف شہروں میں یادگاری تقریبات

ٹوکیو (صباح نیوز+ بی بی سی) ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں سونامی کی پانچویں برسی پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، پانچ سال گزرنے کے بعد بھی ایک لاکھ 70 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں زندگی گزار ر ہے ہیں۔ جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کی پانچویں برسی منائی گئی۔ مختلف شہروں میں یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ جوہری پلانٹ کے قریب بسنے والے افراد تابکاری کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ علاوہ ازیں جاپان پانچ سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کی پانچویں برسی پر خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن