• news

ضمنی انتخابات‘ الیکشن کمشن کا ملتان اور گوجرانوالہ میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(خبرنگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 (ملتان VI-) اور این اے 101 (گوجرانوالہ۔VII) میں 17 مارچ اور 22 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن نے اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت دفاع کو ایک خط لکھا ہے۔ الیکشن کمشن کے ترجمان نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ یہ فیصلہ صورتحال کی حساسیت اور سیاسی جماعتوں، صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی ریٹرننگ آفیسر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع سے کہا ہے کہ متعلقہ حلقوں کے پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کی کافی نفری کی تعیناتی کے لئے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن