• news

بھارت اور بحرین کا انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

نئی دہلی (اے پی پی) بحرین اور بھارت نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرنے اور اس سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ بھارتی حکومت کے پریس بیورو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط اپریل کے آغاز میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ بحرین کے دوران کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق انسانی سمگلنگ کا کاروبار جنوبی ایشیا میں بھارت میں سب سے زیادہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کے ممالک سے سالانہ ایک لاکھ پچاس ہزار افراد غیر قانونی طریقے سے سمگل کئے جاتے ہیں۔
بھارت/بحرین

ای پیپر-دی نیشن