• news

ٹرمپ کو سوچ کر بولنا چاہئے: صدارتی امیدوار کے اسلام مخالف بیان پر شدید تنقید

میامی (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل مارکو روبیو نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ کہنے پر کہ اسلام ’امریکہ سے نفرت کرتا ہے‘ ا±ن پر سخت تنقید کی۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا بہت سے مسلمان امریکی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’صدور جو کچھ دل میں آئے وہ نہیں کہہ سکتے، کیوں کہ ا±ن کی باتوں کی اہمیت ہوتی ہے۔‘ لیکن اسلام کے مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ا±میدواروں کے درمیان بڑا واضح اختلاف نظر آیا۔ ا±ن کے دیگر تینوں حریفوں نے ا±ن کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ شدت پسندوں کے خاندانوں کو ہلاک کر دینا چاہئے۔ ادھر امریکی شہریوں کی اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نہ ہی ری پبلکن پارٹی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتی ہیں۔امریکی اخبار "وال سٹریٹ جرنل" اور ٹی وی چینل این بی سی کی طرف سے کرائے گئے سروے مطابق دو تہائی رائے دہندگان نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نہیں ہیں جبکہ 56 فی صد نے بتایا کہ وہ ہیلری کلنٹن کی حمایت نہیں کرتے۔ ری پبلکن پارٹی کے 30 فی صد حامی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔
تنقید

ای پیپر-دی نیشن