مقبوضہ کشمیر : شہید دو مجاہد شہید سپردخاک‘ ہڑتال‘ لاپتہ کشمیریوں کے ورثاءکا خاموش دھرنا
سری نگر (کے پی آئی + اے پی پی) جنوبی کشمےر مےںبھارتی فوج سے جھڑپ مےں شہےد ہونے والے دو مجاہدےن کو سپرد خاک کر دےا گےا جبکہ مجاہدےن کی ےاد مےں جنوبی کشمےر مےں مکمل ہڑتال رہی۔ سرینگر بانہال ریل سروس بھی معطل رہی۔ اس دوران بھارتی فورسز نے پلوامہ اور اونتی پورہ کے درمیان متعدد علاقوںمیں تلاشی کارروائی دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پرجاری رکھی ۔جھڑپ مےں مارے گئے مجاہدےن کی شناخت ابو عکاشہ اور ابو حذیفہ کے بطور کی گئی تھی انہیں اوڑی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ وادی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران قانون اپنے ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ یہ بیان عشمقام میں فوج کی تلاشی کارروائی کے دوران 1000افراد پر مشتمل مظاہرےن کے دھرنا دےنے کے بعد جاری کیا گیا۔ مزید برآں مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست گمشدہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم ”اے پی ڈی پی“ نے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور اس سلسلے میں ایک آزاد کمیشن کے مطالبے کے حق میںپریس کالونی سرینگر میں خاموش احتجاجی دھرنا دیا۔ عمر رسیدہ مرد و خواتےن اور بچوں نے ہاتھوں میں اپنے گمشدہ رشتہ داروں کی تصاوےر کے علاوہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقعہ پر مظاہرین نے کہاکہ انصاف کے حصول کیلئے طویل جدوجہد کرنے کے با وجود ابھی تک انہیں انصاف نہیں مل سکا۔ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کیلئے ایک آزادانہ کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور خطے میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ ادھر مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی گئی۔ حریت رہنماﺅں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اونتی پورہ کے علاقے وندھک پورہ میں شہید ہونے والے 2 نوجوانوںکو شاندار خراج عقید ت پیش کیا۔ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے کہا کہ نوجوانوں کی عظیم قربانیوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے ایک عظیم مقصد کیلئے دی جانے والی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ حریت رہنماﺅں جاوید احمد میر اور شبیراحمد ڈار نے بھی اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر