• news

کاروبار کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے: ناصر سعید

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ کاروباری شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ میں اے ٹی ایس کے جدید مشینری ڈسپلے سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پاکسپیڈا عبدالحمید، وائس چیئرمین میاں ابرار حسین، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ارکان میاں زاہد جاوید، عبدالرزاق، وقار احمد میاں، اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد وزیر، خالد وزیر، سہیل امتیاز بٹ، فیصل امتیاز، ذیشان خلیل اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن